Pak Linux 1 Jinnah XFCE

پاک لینکس 1 جناح ایکسفس - Pak Linux 1 Jinnah XFCE
پاک لینکس ایک مکمل، جدید اور وائرس سے محفوظ (Virus-Free)
اردو آپریٹنگ سسٹم ہے جو لینکس پر مبنی ہے، یہ سوفٹ ویئر کا ایک مجموعہ ہے جو آپ کے کمپیوٹر کو استعمال کے قابل بناتا ہے. عموماً آپ کو پاک لینکس کو چلانے کے لیے اسے نصب (انسٹال) کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ اسے سی ڈی سے بوٹ کر کے براہ راست چلا سکتے ہیں اور پھر اگر چاہیں تو اسے اپنے کمپیوٹر پر بالکل الگ یا کسی اور آپریٹنگ سسٹم جیسے مائکروسوفٹ ونڈوز کے ساتھ نصب کر کے چلا سکتے ہیں، اس میں آپ کے روز مرہ کے استعمال کے تمام سوفٹ ویئر پہلے سے ہی نصب ہیں جیسے ویب براؤزر، ورڈ پراسیسر، سپریڈ شیٹ، مسنجر، ای میل کلائینٹ، ڈاؤنلوڈ منیجر، ٹیکسٹ ایڈیٹر، امیج ایڈیٹر، ایڈریس بک، ویڈیو پلیئر، آڈیو پلیئر، ویڈیو ایڈیٹر اور روز مرہ استعمال کے کئی دیگر سوفٹ ویئر جبکہ ہزاروں مزید سوفٹ ویئر صرف ایک کلک پر نصب کیے جا سکتے ہیں. پاک لینکس آپریٹنگ سسٹم آپ کے لیے بالکل مفت پیش کیا جاتا ہے.
لیلائے اردو اب فقط لذتِ گفتار اور لبِ رخسار کے تذکروں تک ہی محدود نہیں رہی ہے، اس میں صرف شاعری ہی نہیں کی جاسکتی، صرف افسانے یا فلسفیانہ موشگافیاں ہی نہیں کی جاسکتیں، اس میں کمپیوٹنگ بھی کی جاسکتی ہے!! جی ہاں.. اردو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے کئی منزلیں طے کر چکی ہے اور پاک لینکس اس کی ایک زندہ مثال ہے، اسے نصب کر کے آپ دیکھیں گے کہ کس طرح آپ کا کمپیوٹر آپ کی اپنی زبان بولتا ہے، پاک لینکس پہلا لینکس آپریٹنگ سسٹم ہے جو خاص طور سے اردو کو مدِ نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، یہ نہ صرف مکمل طور پر اردو میں ہے بلکہ اس میں آپ کو اردو کے حوالے سے کسی قسم کے مسائل درپیش نہیں ہوں گے، اردو لکھنے کے لیے اردو کلیدی تختہ (کیبورڈ) پہلے سے ہی آپ کا منتظر ہے، اردو کے اہم ترین فونٹس پہلے ہی نصب ہیں چنانچہ آپ نہ صرف نستعلیقی اردو میں لکھ سکیں گے بلکہ اردو کی ویب سائٹس کو ان کی اصل نستعلیقی صورت میں دیکھنے کے قابل ہوں گے.. پاک لینکس کے ساتھ اب حقیقی اردو کمپیوٹنگ آپ کی منتظر ہے
680 mb
Bootable ISO Image
Don't walk as you are king, walk as you don't care who the king is....!!
Never argue with an idiot. They drag you down to their level and then beat you with experience

0 comments:

Post a Comment